Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات نے بھارتی تاجر کے اثاثے منجمد کردیے

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2020 06:47am

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ملک میں کام کرنے والے بینکوں کو بھارتی کاروباری شخصیت "این ایم سی" ہیلتھ کیئر گروپ کے بانی اور سابق چیئرمین "بی آر شیٹی" کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مرکزی بینک کی ہدایات پر مسٹر شیٹی کے اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کھاتے اور ان کی ملکیتی کمپنیوں کے بینک کھاتے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔

اخبار "البیان" کے مطابق مرکزی بینک نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کی کمپنیوں کے سینئر عہدیداروں اور منتظمین کے بینک کھاتے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

حال ہی میں 'این ایم سی' نے چھ ارب 60 کروڑ ڈالر کے قرض کا انکشاف کیا تھا جو 30 جون 2019 کو ہیلتھ کیئر گروپ کے عبوری مالی ڈیٹا ظاہر نہیں کیا گیا۔

نو اپریل کو برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کی طرف سے کی گئی درخواست کے جواب میں "NMC" پر جوڈیشل گارڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس پرکمپنی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

بی آر شیٹی جو برطانیہ میں سنگین مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں نے حالیہ پریس بیانات میں کہا تھا کہ وہ پروازیں کھلتے ہی امارات واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔